Dahi Baray Recipe In Urdu
دہی بڑے
Dahi Baray is a famous dish in this region. You can read here Dahi Baray recipe in Urdu and English.
دہی بڑے بنانے کی ترکیب
تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
4 افراد
Ingredients - اجزاء
1 بیسن ڈیڑھ کپ
2 کھانے کا سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ
3 نمک حسب ذائقہ
4 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
5 تیل فرائی کے لئے
6 چینی دو کھانے کے چمچ
7 چاٹ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
8 دہی ایک پاؤ
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1ایک پیالے میں بیسن، کھانے کا سوڈا ،نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کرلیں اور پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں ۔
- 2اب گرم تیل میں بڑے کی شکل میں ڈال کر فرائی کرلیں ۔
- 3سنہری ہوجانے پر کڑاہی سے نکال کر پانی میں ڈال دیں تا کہ تیل نکل جائے اور نرم ہو جائیں ۔دہی پھینٹ لیں ۔
- 4نمک ،کٹی ہوئی لال مرچ ،چاٹ مصالحہ اور چینی ڈال کر مکس کرلیں ۔
- 5ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈال دیں ۔
- 6چاٹ اور کٹی ہوئی لال مرچ چھڑک کر پیش کریں۔